اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان میں این جی اوز کے خلاف کریک ڈاﺅن،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) نے بین الاقوامی غیر سرکاری اداروں (آئی این جی اوز) کو دستیاب فنڈز پر کنٹرول سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ای اے ڈی کو پاکستان میں کام کرنے والی تمام آئی این جی اوز سے درکار دستاویزات کی فہرست سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت ان کی فنڈنگ کے ذرائع اور مستقبل میں ان کو خرچ کیے جانے پر نظر رکھنا چاہتی ہے۔ای اے ڈی کو درکار بارہ دستاویزات جیسا کہ اس کی آفیشل ویب سائٹ سے عندیہ ملتا ہے، ان میں سے نصف ان این جی اوز کے مالیاتی معاملات سے تعلق رکھتی ہیں۔ایک سابق وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ بنیادی مسئلہ آف بجٹ گرانٹس ہیں جو دیگر حکومتیں پاکستان کو فراہم کرتی ہیں۔آن بجٹ گرانٹس کے برعکس جن کی رقوم حکومتی چینلز کے راستے گزرتی ہیں، آف بجٹس گرانٹس دیگر ممالک اپنے منتخب کردہ اداروں کے ذریعے اپنی پسند کے پراجیکٹس پر خرچ کرتے ہیں۔سابق سیکرٹری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس ملک میں آنے والی رقوم کی مکمل تصویر ہونی چاہئے چاہے وہ آف بجٹ گرانٹس ہی کیوں نہ ہو، تاہم وہ تسلیم کرتے ہیں ان رقوم کی آمد کے راستے کو ری اسٹرکچر کرنا مشکل ثابت ہوگا لہذا بین الاقوامی ڈونرز پر پابندی لگانے کا سوچا گیا ان شرائط کو عائد کرنے کے پیچھے یہ خیال ہے کہ حکومت جس حد تک ہوسکے آئی این جی اوز کے آپریشنز پر کنٹرول حاصل کرسکے۔سابق سیکرٹری کے مطابق کوئی آئی این جی او اپنے مخصوص مینڈیٹ سے تجاوز کرے تو حکومت کے پاس اس کے این او سی منسوخ کرنے کا اختیار موجود ہے ۔حکومت کی جانب سے سیو دی چلڈرن کے خلاف حالیہ اچانک کارروائی کے حوالے سے سوال پر پاکستان ہیومینٹرین فورم (پی ایچ ایف) کی ایک پالیسی مشیر نرگس خان نے بتایا کہ فورم کو کے پاس کسی این جی او کے خلاف حکومتی فیصلوں سے متعلق سرکاری تصدیق موصول نہیں ہوئی۔پی ایچ ایف پاکستان میں کام کرنے والی پچاس سے زائد آئی این جی اوز کا نمائندہ فورم ہے اور وہ بحران جیسے سیلاب وغیرہ میں انسانی ریلیف کے اقدامات کے حوالے سے تعاون کرتا ہے۔نرگس خان کے مطابق ہوسکتا ہے کہ آئی این جی او کی رجسٹریشن کا عمل سست اور اس میں شفافیت کی کمی ہو، پی ایچ ایف کو انسانیت کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور دیگر کارروائیوں پر پڑنے والے اثرات پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی معاونت حکومت کے مدعو کیے جانے پر فراہم کی جاتی ہے اور پاکستان کے سب سے مظلوم افراد تک پہنچتی ہے جو آئی این جی اوز کے خلاف حالیہ فضاءسے متاثر ہوسکتی ہے۔ای اے ڈی کو درکار دستاویزات کے حوالے سے سوال پر نرگس خان نے کہا کہ آئی این جی اوز پہلے ہی حکومت کو تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کرچکی ہیں پی ایچ ایف آئی این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسیوں کی تشکیل اوران پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت کے حقوق کو تسلیم کرتی ہے اور ہم تعاون میں اضافے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی اور شفاف شراکت داری کے خواہشمند ہیں۔
پاکستان میں این جی اوز کے خلاف کریک ڈاﺅن،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی



















































