اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل کیلئے تین کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ، اینگرو کمپنی پاکستان کا پہلا ٹرمینل کراچی میں لگائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اینگرو کمپنی پاکستان کا پہلا ایل این جی ٹرمینل قائم کریگی جس کیلئے تین کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ایل این جی ٹرمینل پورٹ قاسم کراچی میں لگایا جائے گا جو سالانہ تیس لاکھ ٹن گیس پراسس کر سکے گا۔ اعلامیے کے مطابق یہ گیس سوئی سدرن گیس کمپنی کو فراہم کی جائے گی۔ ٹرمینل کے قیام سے حکومت کو درآمدی بل کی مد میں سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔