لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ جمعہ کے روز تک سردی کی موجودہ لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں مزید ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے فوگ میں
کمی آنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔