ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا، اسد قیصر

datetime 16  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی ہے،ان شہدا کی قربانی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے اضلاع اور گھروں میں بڑی بڑی تقریبات منعقد کریں گے اور انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔

اسدقیصر نے کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہیں، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا ہے،یہاں نہ کوئی قانون ہے اور نہ کوئی آئین، پرامن شہری جو جمہوریت اور اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنا چاہتے تھے، ان پر گولیاں چلائی گئیں۔اسد قیصر نے کہا کہ آج کل اسلام آباد میں جو پختونوں کے ساتھ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…