اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمر ایوب کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، شیر افضل مروت

datetime 28  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمر ایوب خان کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے دانشمندانہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کے اہم عہدوں پر فائز چند دیگر افراد کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے، پارٹی ایک بھی کام پورا کرنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور مینڈیٹ کی بازیابی ابھی دور ہے، خواتین اور رہنما جیلوں میں بند ہیں، ہم عوام کو ایک عظیم تحریک کے لیے متحرک کرنے میں ناکام رہے۔شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بلے کے نشان اور مخصوص نشستوں سمیت کئی مثالیں ہیں، پارٹی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹیاں فیورٹ پر مشتمل ہوتی ہیں، پارٹی کے فیصلے میرٹ پر نہیں ہوتے۔انہوںنے کہاکہ شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدوں سے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں، شبلی فراز کے استعفے سے ہی پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…