اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر اور نیویارک واپسی 11 ستمبر کومتوقع ہے۔ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔