بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری ، عمران خان کے توہین آمیز جملے بھی عدالتی حکم نامے کا حصہ بنائے گئے

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں عمران خان کے توہین آمیز جملے بھی عدالتی حکم نامے کا حصہ بنائے گئے ہیں

۔تحریری حکمنامے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے توہین آمیز جملے بھی عدالتی حکم نامے کا حصہ بنائے گئے ہیں جس میں عمران خان نے کہا تھا اور مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں، عمران خان نے مزید کہا تھا آپ کے اوپر بھی ہم ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 31 اگست کو طلبی اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے ایس ایچ او بنی گالہ کو عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دیا ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ عمران خان کا جج کو دھمکی دینے کا مقصد عوام کی نظر میں عدلیہ کے وقار اورساکھ کو مجروح کرنا ہے، ان کا توہین آمیز بیان بادی النظر میں عوام کے عدلیہ پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش ہے، بادی النظر میں عمران خان کا جج سے متعلق توہین آمیز بیان انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش براہ راست توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عمران خان نے انصاف کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان کے بیان نے عدلیہ پر عوامی اعتماد کو خراب کرنے کی کوشش کی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…