جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ایپسٹین فائلز میں مذکور 300 شخصیات کی فہرست جاری

datetime 16  فروری‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی)امریکی محکمہ انصاف نے ایپسٹین فائلز میں مذکور 300 شخصیات کی فہرست جاری کردی ۔

امریکی محکمہ انصاف نے ہموطن سرمایہ کار جیفری ایپسٹین سے متعلق کیس کی فائلوں میں مذکور 300 سے زائد نمایاں شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی کی جانب سے کانگریس اراکین کو ارسال کردہ خط کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ فہرست میں ان تمام سابق و موجودہ عہدیداروں اور سیاسی طور پر اہم شخصیات کے نام شامل ہیں جن کا ذکر محکمہ انصاف کی شائع کردہ دستاویزات میں کم از کم ایک بار آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فہرست میں برطانیہ کے شہزادہ پرنس ہیری ، امریکی ٹی وی سٹار ، ماڈل اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین،امریکی موسیقار کرٹ کوبین اور بروس سپرنگسٹین سمیت معروف شخصیات کے نام شامل ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انصاف نے اپنے پاس موجود تمام ریکارڈز، دستاویزات، مواصلات اور تفتیشی مواد شائع کر دیا ہے جو انسانی سمگلنگ اور دستاویزات چھپانے سمیت نو مختلف زمروں پر مشتمل ہے۔خط کے مطابق کسی بھی ریکارڈ کو شرمندگی، ساکھ کو نقصان یا سیاسی حساسیت کی بنیاد پر روکا یا ترمیم نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین کو 6 جولائی 2019 کو نیویارک میں گرفتار کیا گیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق ان پر 2002 سے 2005 کے درمیان کم عمر لڑکیوں کو اپنے مین ہیٹن کے گھر بلانے اور جنسی استحصال کے الزامات تھے۔ اگست 2019 میں جیل میں مبینہ خودکشی کے بعد ان کے خلاف فوجداری کارروائی ختم کر دی گئی تھی۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…