ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی

datetime 20  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پرزوں، آلات اور ٹیکنالوجی کے حصول پر پابندیاں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنیں گی۔کہا گیا کہ خطے میں بعض ممالک پر پابندی اور بعض ممالک پر اسی نوعیت کی سرگرمیوں پر کھلی چھوٹ علاقائی امن کے منافی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان سے میزائل کے پرزوں، آلات اور ساز و سامان کی ترسیل کی تفصیلات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ماضی میں بھی ان اداروں کے ساتھ ان آلات کی خرید و فروخت کرتا رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون پر 4 کمپنیوں پرپابندی عائد کردی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان کمپنیوں میں سے 3 کا تعلق چین اور ایک کا بیلاروس سے ہے، انہوں نے کہا تھا کہ پابندیوں کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں ہے بلکہ رویے کی تبدیلی ہے تاہم رویے تبدیل کرنے سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی کہ آیا ان کا اشارہ کمپنیوں کی طرف ہے یا پاکستان کے رویے کی جانب ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایگزیکٹیو آرڈر (ای او) 13382 کے تحت 4 اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…