اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو یا شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں
مدعو کیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی کے سینئر رہنما فرحت للہ بابر نے کہا کہ ان کی جماعت کو ایسا کوئی دعوت نامہ نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میڈیا پر یہ خبریں چل رہی تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری 18جنوری کو امریکا روانہ ہونگے جہاں پر وہ 19تاریخ کو امریکی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے ۔ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر کی دعوت پر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دعوت نامہ انہیں موصول ہو چکا ہے ۔ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20جنوری کو ہوگی۔