چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام کرنے سے روک دیا گیا

14  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت اطلاعات کے

نمائندہ سے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے عمر کی حد میں نرمی کی جس پر نمائندہ نے جواب دیا کہ جی سر، عمر کی حد میں نرمی کی گئی ہے،چیف جسٹس نے پھر پوچھا عمر کی حد میں نرمی کیلئے آپ نے وجہ کیا لکھی ہے، نمائندہ نے کہا کہ ہم نے لکھا ہے نعیم بخاری اس عہدے کے قابل ہیں، ان کا کافی تجربہ بھی ہے اور ایک سمری 13، دوسری 26 نومبر کو بھیجی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ نہ کابینہ نے واضح طور پرعمرکی ریلیکسیشن کا کوئی فیصلہ کیا نہ آپ نے صحیح سمری بھیجی، آپ نے سمری بھیجتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا متعلقہ پورشن نہیں پڑھا، جب آپ فیصلہ پڑھے بغیر سمری کابینہ کو بھیجیں گے تو کابینہ کو بھی شرمندہ کریں گے۔عدالت نے کہا کہ وزارت اطلاعات چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کی مجاز نہیں ہے، سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ وفاقی حکومت کسی کو چیئرمین نہیں بناسکتی، تنخواہ لیں یا نہ لیں وہ الگ بات ہے، طریقہ کار کے بارے میں بتائیں، آپ نے خود ہی نعیم بخاری

کا چیئرمین تقرر کرکے سمری کابینہ کو بھجوا دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روکتے ہوئے کہا کہ ہم یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج رہے ہیں، وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دیکھیں، نعیم بخاری صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں تاہم کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…