زیادتی کے مجرموں کو نامردکردیا جائیگا وزیراعظم نے قانون کی منظوری دیدی

24  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرمان کی سخت سزائوں پر مشتمل سفارشات کی اصولی کی منظور ی دیدی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے، عوام کے تحفظ کیلئے واضح

اور شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر بحث کی گئی ۔وفاقی کابینہ نے مجرمان کی سخت سزاوں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دے دی، وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کے تحفظ کیلئے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی۔ عمران خان نے کہاکہ یقینی بنایا جائیگا کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو، بعض وفاقی وزراء نے زیادتی کے مجرمان ک پھانسی کی سزا قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا ۔ بعض وزراء نے رائے دی کہ ریپ مجرمان کو سر عام پھانسی کے تختے پر لٹکایا جانا چاہیے ،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری نے بھی پھانسی

کی حمایت کی،۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی جانب سے ریپ قانون آرڈیننس کے مسودہ پر کام مکمل کر لیا گیا،خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات اور گواہوں کا تحفظ بنیادی حصہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں،متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفط کا خاص خیال رکھا جائیگا، ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…