اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کابل میں بھی کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے سابقہ وزیراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کابل کا ایک روزہ دورے پر صرف 11 ہزار ڈالر کے اخراجات آئے۔ عمران خان کے مقابلے میں جب نواز شریف نے 2015 میں بطور وزیر اعظم کابل کا دورہ کیا تو ان کے اس دورے
پر 58 ہزار ڈالر کے اخراجات آئے تھے جبکہ 2012 میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دورے پر 51 ہزار ڈالر کا خرچہ ہوا تھا۔ علاوہ ازیں 2009 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے افغانستان کا دورہ 44 ہزار ڈالر میں مکمل کیا تھا۔اسطرح وزیراعظم عمران خان نے دورہ افغانستان بھی سابق سربراہان کی نسبت کم خرچ مکمل کیا ۔