اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے ، جدہ میں قونصل خانے کویوم سیاہ کشمیر سے متعلق پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کردیا سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے ریاض میں ہمارے سفارت خانے اور جدہ میں قونصل خانے کو 27 اکتوبر کو کشمیر سے متعلق یوم سیاح منانے کی تقریبا ت کا

انعقاد کرنے کیلئے پرمٹ جاری کرنے سے انکار کر دیاہے ، اگر یہ سچ ہے تو پھر یہ شاہ محمود قریشی کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔دریں اثنا دفتر خارجہ نے انسدادِ منی لانڈرنگ کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں سعودی عرب کی پاکستان کی مخالفت کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، ایف اے ٹی ایف پاکستان کے بارے میں اپنا جائزہ پلائنری میٹنگ کے بعد پیش کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پرایف اے ٹی ایف کے معاملے پرسعودی عرب کی طرف سے ساتھ نہ دینے کی رپورٹس کوسختی سے مسترد اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلق کوانتہائی اہمیت کا حامل سمجھتا ہے اورسختی سے اس طرح کے مذموم پروپیگنڈہ کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے تمام معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…