جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی ٹائیگرفورس کے مقابلے میں مریم نواز نے بھی ن لیگ کی فورس بنانے کا اعلان کردیا، نام کیا رکھا؟ ن لیگی کارکن شمولیت کیلئے پرجوش

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی ٹائیگرفورس کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے”شیر جوان فورس ”بنانے کا اعلان، میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ جلسے کے بعد مسلم لیگ ن کی

نائب صدر اور مرکزی رہنما مریم نواز”شیر جوان فورس” کی تشکیل کے لیے کالجز یونیورسٹیز اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات سے ملاقاتیں کریں گی۔مریم نواز نے پارٹی رہنمائوں، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کے ساتھ رابطے بڑھاتے ہوئے شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کیلئے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں ”شیر جوان فورس” میں شمولیت کی دعوت دیں گی۔ذرائع کے مطابق شیر جوان فورس کا مقصد ن لیگی اعلیٰ قیادت کی حفاظت اور گرفتاری کی صورت میں مزاحمت کرنا ہے اور انہیں ہر ماہ ایک مناسب معاوضہ بھی دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی ٹائیگر فورس سے بھی مختلف قسم کے کام لئے جاتے ہیں ، آج کل انہیں مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق مختلف اہداف دئیے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…