جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کی زبردست پالیسیاں پاکستان 15 طاقتور ترین ایشیائی ممالک کی فہرست میں شامل بھارت گھٹنوں کے بل آگرا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارے نے پاکستان کو 15 طاقتور ترین ایشیائی ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق لوئے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ ایشیا پاور انڈیکس 2020 میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ لوئے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری انڈیکس

میں پاکستان کا 15واں نمبر ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سیاسی اور سفارتی تعلقات جیسے 128 نکات کی جانچ کے بعد جاری کی جانے والی رپورٹ میں صرف ایشیائی ممالک ہی شامل نہیں ہیں بلکہ امریکہ سمیت کئی ایسے ممالک بھی شامل ہیں جو اس خطے میں اثر ورسوخ رکھتے ہیں۔لوئے انسٹیٹیوٹ کی اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کی بین الاقوامی ساکھ اور طاقت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔یہ ریسرچ 8 بنیادی نکات کے مطابق کی جاتی ہے جن میں کسی ملک کی فوجی صلاحیت، دفاعی نظام، معاشی و سفارتی صورتحال اور وسائل وغیرہ شامل ہیں ۔ ادارے کی رپورٹ میں ایشیائی ممالک کی جانب سے کورونا بحران سے نمٹنے کی پالیسیوں کو بھی شامل کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیا کے ملک پاپوا نیوگنی کو بھی پہلی بارایشیائی ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خطے میں سب سے زیادہ طاقتور ملک امریکہ ہے حالانکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس کے اسکور میں تین

پوائنٹس کی کمی بھی واقع ہوئی ہے، اس کے باوجود گزشتہ برس ملنے والی 10 پوائنٹس کی لیڈ ابھی بھی برقرار ہے، چین اس فہرست میں تیزی سے اوپر آنے والے ممالک میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نرم پالیسیوں اور موثر سفارتی تعلقات نے گزشتہ برس کی نسبت پاکستان

کیلئے مثبت راستے کھولے ہیں۔جس کی وجہ سے پاکستان اس فہرست میں اوپر آیا ہے۔پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے انتہائی موثر اقدامات، اندرونی استحکام اور جیو اکنامک سکیورٹی میں مثبت اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں ۔ دوسری جانب بھارت کا دیگر ممالک پر انحصار تو برقرار رہا ہے مگر سفارتی اور معاشی تعلقات کے معاملے میں بھارت نیچے گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…