منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری عمران اور بزدار صاحب نے دی اور کرپشن شریف خاندان کی ملوں نے کر لی ؟ واہ ری معصومیت ،عمران صاحب نے بطور وزیراعظم چینی کی سبسڈی، ایکسپورٹ اور مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی ، کمیشن میں کیوں نہیں بلایا گیا؟خسرو بختیار کے بھائی سے پوچھ گچھ کیوں نہ ہوئی ؟ان کے پاس کوئی سیاسی عہدہ تو نہیں ؟ ن لیگ نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے وزیراعظم عمران خان سے چینی انکوائری کمیشن رپورٹ سے متعلق چند سوالات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری عمران اور بزدار صاحب نے دی اور کرپشن شریف خاندان کی ملوں نے کر لی ؟ او کوئی شرم کوئی حیا ،عمران اور بزدار صاحب کو چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری دینے کی

میٹنگ کیسے یاد نہیں ؟واہ ری معصومیت ،عمران صاحب نے بطور وزیراعظم چینی کی سبسڈی، ایکسپورٹ اور مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی ، کمیشن میں کیوں نہیں بلایا گیا؟، خسرو بختیار کے بھائی سے پوچھ گچھ نہیں ہوئی ،اْن کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں تو عمران صاحب بتائیں کہ مریم نواز ، حسن ، حسین ، سلمان شہباز اور یوسف عباس کے پاس کون سا سیاسی عہدہ تھا ؟ ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کمیشن بنانا، رپورٹ شائع کرنا سب عمران صاحب کو بچانے کا ایک سرکس اور نوٹنکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری عمران اور بزدار صاحب نے دی اور کرپشن شریف خاندان کی ملوں نے کر لی ؟ او کوئی شرم کوئی حیا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران اور بزدار صاحب کو چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری دینے کی میٹنگ کیسے یاد نہیں ؟واہ ری معصومیت ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے بطور وزیراعظم چینی کی سبسڈی، ایکسپورٹ اور مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی ، کمیشن میں کیوں نہیں بلایا گیا؟۔ انہوںنے کہاکہ اصل چینی چور عمران صاحب کا رپورٹ سے نام غائب کرنے سے جرم ثابت ہو گیا ۔انہوںنے کہاکہ اگر نواز شریف بطور وزیراعظم قانون کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو چینی چور عمران صاحب کیوں نہیں ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف جھوٹے مقدمات میں نیب کے عقوبت خانے میں رہ سکتے ہیں تو عمران اور بزدار صاحب کو جرم ثابت ہونے پہ گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ خسرو بختیار کے بھائی سے پوچھ گچھ نہیں ہوئی کیونکہ اْن کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں تو عمران صاحب بتائیں کہ مریم نواز ،

حسن ، حسین ، سلمان شہباز اور یوسف عباس کے پاس کون سا سیاسی عہدہ تھا ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ شریف خاندان پہ جھوٹے مقدمات کیوں بنائے؟ روزانہ بنیاد پر ان کا میڈیا ٹرائیل کیوں کیا گیا ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف کے پاس کون سا سیاسی عہدہ تھا کہ اْنہیں دو مرتبہ سزائے ہو چکی اور نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا؟ ۔انہوںنے کہاکہ خسرو بختیار کے بھائی کے کاروبار سے تعلق نہیں تو پھر شہباز شریف کا

ان کے بچوں کے کاروبار سے تعلق کیسے بنتا ہے ؟۔ انہوںنے کہاکہ چینی پرسبسڈی، برآمد سمیت ہر فیصلے کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں، یہ سچ کیوں نظر نہیں آیا؟ شریف خاندان کی شوگر مِل قانون کے مطابق کام کرتی ہیں، ایف بی آر ہر سال سرٹیفائے کرتا ہے تو کرپشن کیسے ہو گئی ؟شریف خاندان کی کسی مِل نے ایک دھیلے کی چینی برآمد نہیں کی ؟ چینی برآمد کا ثبوت لائیں ،نواز شریف کی رمضان شگر مل بند پڑی ہے ؟

کرپشن کہاں سے ہو گئی ؟خسرو بختیار کی پنجاب کی کسی بھی شوگر مل کو تحقیقاتی کمیشن میں شامل کیوں نہیں کیا گیا ؟، پہلی رپورٹ میں شریف خاندان کی مِل کا نام موجود نہیں تھا، عمران خان کو بچانے کے لئے شہبازشریف کے نام کی پرچی ڈالی گئی،عمران صاحب کوئی شرم بھی ہوتی ہے کوئی حیا بھی ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…