تبلیغی جماعت کے مزید4افراد میں کورونا وائر س کی تصدیق ، لیبارٹری ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 2علاقے مکمل سیل

4  اپریل‬‮  2020

لکی مروت(آن لائن)ضلع لکی مروت میں کورونا وائرس میں مبتلا چارمریضوں کی تصدیق ہوگئی ،چاروں افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے ان کے لیبارٹری ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ممہ خیل اور لنڈ احمد خیل کو لاک ڈائون کردیا گیا۔ محکمہ صحت لکی مروت کے پبلک ہیلتھ کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر ہدایت اللہ خان نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں ناصر خان سکنہ لورالائی(بلوچستان)، عبدالسلیم سکنہ لورا لائی(بلوچستان)، محمد خان سکنہ میانوالی(پنجاب) اور عصمت اللہ سکنہ وانڈہ کلن (لکی مروت) شامل ہیں۔

متاثرہ افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاجہ زئی کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا جبکہ تبلیغی جماعت کے دیگر15 افراد کو لکی مروت یونیورسٹی کے ٹائون کیمپس میں قرنطینہ کردیا گیا۔ ڈاکٹر ہدایت اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں کی حالت بہتر ہے اور ان کی ہر طرح سے نگہداشت کی جارہی ہے۔ متاثرہ مریضوں میںناصر خان ولد بڑا خان سکنہ بی آر سی کالونی تحصیل و ضلع لورالائی کی عمر52سال ہے، وہ22مارچ کو رائیونڈ لاہور سے تبلیغی جماعت کے ساتھ ضلع لکی مروت آئے اور ممہ خیل گائوں کی مسجد میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔ دوسرے متاثرہ مریض عبدالسلیم ولد نور محمد(عمر 52سال) کا تعلق بھی گائوں کنوبی تحصیل و ضلع لورالائی سے ہے اور وہ بھی22مارچ کو رائیونڈ لاہور سے تبلیغی جماعت کے ساتھ آکر ممہ خیل کی مسجد میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔تیسرے متاثرہ مریض محمد خان ولد نور خان سکنہ گائوں چکارہ خاص تحصیل و ضلع میانوالی27مارچ کو تبلیغی جماعت کے ساتھ لکی مروت تشریف لائے تھے اور لنڈا حمد خیل گائوں کی مسجد میں ٹھہرے ہوئے تھے، ان کی عمر 58سال ہے ۔ چوتھے متاثرہ مریض عصمت اللہ ولد غلام حبیب سکنہ وانڈہ کلن تحصیل و ضلع لکی مروت تبلیغی جماعت کے ساتھ چلے پر گھوٹکی(سندھ) گئے تھے ،ان کی عمر55سال ہے اوروہ2اپریل کو گائوں واپس آئے تھے۔ چار کیسز کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ نے لنڈاحمد خیل اور ممہ خیل کو مکمل لاک ڈائون کردیا جبکہ مساجد اور علاقے میں جراثیم کش محلول کی سپرے شروع کردی گئی ۔لائوڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات کرکے لوگوں کو تاکید کی گئی کہ وہ گھروں پر رہیں اور باہر نہ نکلیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دونوں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے انتظامات کر لئے ہیں لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنا خیال رکھیں، گھروں تک محدود ہوں اور انتہائی اشد ضرورت میں گھر سے باہر نکلیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…