عثمان بزدار کو ہٹایا تو نئے وزیراعلی کو بھی ایسے ہی ہٹا دیا جائے گا، مجھے پتہ ہے سازش کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے؟وزیراعظم نے دھماکہ خیز بات کر دی

26  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے،عثمان بزدار کو ہٹایا تو نئے وزیراعلی کو بھی ایسے ہی ہٹا دیا جائے گا، نیا وزیراعلی مقرر کیا گیا تو وہ 20 روز بھی نہیں چل سکے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اراکین اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عثمان بزدار کو کسی صورت ان کے عہدے سے نہیں ہٹاؤں گا۔وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی پر

واضح کر دیا کہ مجھے پتہ ہے کہ سازش کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے؟۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ میرے لئے سب اراکین اسمبلی قابل احترام ہیں،بیوروکریسی بھی سیاسی نمائندوں کا احترام کرے۔ وزیر اعظم نے تحفظات رکھنے والے ارکان کو مطالبات منظوری کی یقین دہانی کراتے ہوئے تنبیہ کی کہ گھر کے اختلافات گھر میں رکھے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ آٹا اور گندم کے بحران کا علم ہے اور بحران میں ملوث افراد کا بھی علم ہے، سب کے لیے بہتر ہوگا کہ سب اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…