اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں نے تحریک انصاف بنائی تو ایسے لگا کہ سب مجھے ووٹ دیں گے لیکن مجھے وزیراعظم بننے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ ولیم کے دورے پر بات کرتے ہوئے ان کی والدہ لیڈی ڈیانا کی کچھ یادوں کے بارے میں بتایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پرنس ولیم کو بتایا کہ ان کی والدہ کو پاکستان نے کتنا پیار دیا ۔ ان کی اچانک موت کی
خبر نے پاکستان کے دیہی علاقوںمیں بھی صدمے میں کا سبب بنی ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ولیم اور ہیری سے پہلی دفعہ اس وقت ملا جب میں سابقہ ساس کے گھر گیا تھا ۔ عمران خان نے بتایا کہ جب میں تحریک انصاف بنائی تو مجھے لگتا تھا کہ ہر کوئی مجھے ووٹ دے گا لیکن معاملہ میری سوچوں کے برعکس نکلا مجھے وزیراعظم کے منصب تک پہنچنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑی ۔ واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ سال اگست میں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ۔