کراچی(این این آئی) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ۔ہفتہ کواحتساب عدالت نے تمام مفرور ملزمان اہلیہ ناہید درانی، بیٹے آغا شہباز علی خان، بیٹی صنم درانی، سارہ درانی، شہانہ درانی اور سونیا درانی کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام مفرور ملزمان کے خلاف
کاروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔سماعت کے دوران وکیل نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آغا سراج درانی کے اہل خانہ بیرون ملک مفرور ہو چکے۔نیب کے تفتیشی افسر12 مفرور ملزمان کی تفتیشی رپوٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ محمد عرفان، سید محمد شاہ، گل بہار، لوہار بلوچ، شکیل احمد سومرو، غلام مرتضی اور منور علی بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں۔جج نے ریمارکس دیے کہ اگر مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کر دیا جائے گا۔