جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مودی کشمیر پر ایک لفظ نہ بول سکے،مودی جہاں بھی جائیں گئے مقبوضہ کشمیر پر جواب دہ ہونا ہی پڑے گا،وائٹ ہاؤس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)وائٹ ہاؤس حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں، جی سیون سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔ مودی جہاں بھی جائیں گئے مقبوضہ کشمیر پر جواب دہ ہونا ہی پڑے گا۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ مودی سے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔فرانس نے بھی زور دیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کرے۔ فرانسیسی صدر نے نریندر مودی سے کہا ہے

مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات ہونی چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، مسئلے پر وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا۔ مودی کشمیر پر ایک لفظ نہ بول سکے۔یاد رہے جی سیون اجلاس فرانس میں کل سے شروع ہوگا۔ کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔ دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریںگے۔ اقتصادی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سربراہ اجلاس میں ٹیکنالوجی، تجارت، عالمی مالیاتی فنڈ سمیت عالمی اقتصادی معاملات پر غور کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…