منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

کوئی ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والے نہیں لیکن عمران خان کیساتھ کیا ہونیوالا ہے؟نوازشریف نے ایسا انکشاف کردیا کہ پی ٹی آئی والوں کو دن میں تارے نظر آگئے

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کوئی ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والے نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں،عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف ٹھوس چارجز موجود ہیں ان کا جلد کڑا احتساب ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں ملاقات کے لئے آنے والوں سے

گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان ایسا کھلاڑی ہے جسے تماشائی جلد اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے، ان کا بنی گالہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، امپائر کی انگلی کی بات کرنے والے عمران خان کو شرم آنی چاہیے، وہ کھیل کے دوران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے اور یہ عوامی مینڈیٹ سے محروم ہیں، میں ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والا نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، عمران خان بے انتظامی اور نااہلی چھپانے کے لیے سابق حکومت پر الزام لگارہے ہیں، ان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔نوازشریف نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں بھارتی وزیراعظم خود چل کر پاکستان آئے، بھارتی وزیراعظم کو کسی نے حلف برداری میں بھی نہیں بلایا، ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوا، جب کوئی خود اندر جانے والا ہوتا ہے تو وہ پہلے دوسرے کو اندر بھیجتا ہے، موجودہ حکومت بلاوجہ بڑے سیاستدانوں کو جیل بھیج رہی ہے۔انہوں نے کہا کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں، مسلم لیگ (ن)نے بھرے ہوئے خزانے چھوڑے، موٹرویزبنائیں، ہم نے دہشتگردی اور مہنگائی کم کی، ملک میں بجلی بجلی کردی۔

عمران خان کہتے تھے خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاں گا، انہوں نے خود کشی تو نہیں کی مگر قوم کو خود کشی پر مجبور کردیا۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈالر کنٹرول میں رہا اور ذخائر بڑھے، تیل کی قیمت کم ہوئی، ہمارے دور میں ترقی کی شرح 5.8فیصد تک پہنچ چکی تھی، اب ان کے دور میں ترقی کی شرح 4 فیصد بھی نہیں رہی، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم نہ ہوتے تو آج ملک کی حالت بہتر ہوتی، انہوں نے 10 ماہ میں قوم کو مایوس کردیا، ہمارے دور میں ضروریات زندگی کی ہر چیز سستی تھی لیکن آج عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…