’’بغیر ثبوت کے ہتھکڑیاں لگا کر معیشت نہیں چل سکتی ‘‘ زرداری نے چیئرمین نیب کے انٹرویو کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا

21  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے انٹرویو کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آصف زرداری اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو وہاں پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو کسی کو بھی انٹرویو دینے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ ان کا عہدہ کسی کو انٹرویو دینے

کی اجازت نہیں دیتا ۔جسٹس ر جاوید اقبال کے انٹرویو کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے تو وہ مجرم کیسے ہوسکتا ہے ابھی تک سوچ بھی نہیں ہے لیکن بغیر ثبوتوں کے 80سالہ شخص کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے اور بینکر کو ہتھکڑیاں لگا کر جیلوں میں ڈال کر معیشت چلانے کا کہا جاتا ہے تو ایسے میں معیشت نہیں چل سکتی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…