اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ رواں موسم گرما میں بہت کم مواقعوں پر لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑے گی اور صارفین کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔تاہم صارفین کو بجلی کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہئے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہے۔گزشتہ روز بجلی کی طلب 16020 میگا واٹ
اور پیداوار 17500 میگا واٹ رہی۔واضح رہے حکومت نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم رکھنے اور صنعت کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بیک اپ پلان تیار کر لیا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں تیار کیے گئے منصوبے کے تحت دو تھرمل پاور جینکو تھری اور جینکو ون کو بیک اپ میں رکھا گیا ہے ۔