عمران خان نے مقبولیت میں شاہ سلمان کو بھی پیچھے چھوڑدیا، ٹوئٹر پر دنیا کے ٹاپ ٹین مقبول ترین رہنمائوں کی فہرست میں شامل

4  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی ) وزیراعظم عمران خان نے مقبولیت میں سعودی عرب کے کنگ سلمان بن عبد العزیز کو بھی پیچھے چھوڑدیا اور ٹوئٹر پر دنیا کے ٹاپ ٹین مقبول ترین رہنمائوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عالمی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ دی اسپیکٹیٹر انڈیکس نے ٹوئٹر پر مقبولیت کے اعتبار سے مقبول رہنمائوں کی فہرست جاری کی۔

جس میں وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیا کے ٹاپ ٹین رہنمائوں میں ہوتا ہے۔ٹویٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد چورانوے لاکھ ہے اور فہرست میں ان کا 9واں نمبر ہے۔عالمی سطح پر سوشل میڈیا پر مقبولیت کے اعتبار امریکی صدرڈونلڈٹرمپ پہلے نمبر پر ہے ، جن کے سوشل میڈیاپرفالورزکی تعداد پانچ کروڑپچانوے لاکھ ہے جبکہ ۔46.7 ملین فالوورز کے ساتھ بھارت کے نریندر مودی دوسرے نمبر پر اور 17.9 ملین فالوورز کے ساتھ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تیسرے نمبر ہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب ادوگان 13.6 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے جبکہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج 12.4 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم آٹھویں اور سعودی عرب ککنگ سلمان دسویں نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اپنی بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمیوں کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بے حد مقبول ہیں، جس کی وجہ ان کے فی البدیہہ ٹویٹس ہیں۔پاکستان کے انتخابات 2018 میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے Top 10 Most Followed World Leaders on Twitter میں بھی ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔خیال رہے جنوری 2019 میں عالمی جریدے فارن پالیسی نے 2019 کے گلوبل تھنکرز کی فہرست جاری کی تھی، جس میں وزیر اعظم عمران خان کو عالمی سوچ کے رہنمائوں اور عوامی دانشوروں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…