پاکستان کی ایک اور بڑی سیاسی و مذہبی جماعت کے سربراہ کی جان کو خطرہ ۔۔ مولانا سمیع الحق کو قتل کرنے کے بعد کسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے؟ تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا

3  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا سمیع الحق کے اندوہناک قتل کے بعد مولانا فضل الرحمن کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔پشاور پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں انہیں لاحق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) پشاور کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیاہےکہ مولانا فضل الرحمان کوبھی سیکیورٹی

خطرات ہیں، انہوں نے خطرات کے باوجود پشاور کا دورہ کیا۔ایس ایس پی کے خط میں خطرات کے باعث مولانا فضل الرحمان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کےفوری بعدسکیورٹی خطرات سےمتعلق خط حوصلہ پست نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دن اور سیاسی رہنما مولانا سمیع الحق کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…