اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان،وزرا،گورنرز کو ٹیکس پر استثنیٰ ختم ،نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم پاکستان، وزرا،گورنرز کو ٹیکس پر استثنیٰ
ختم کردیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم پاکستان وزراءاور گورنرز بھی عام پاکستانی کی طرح ٹیکس دیں گے ۔دریں اثنا1800 سی سی سے اوپرکی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 20 فیصد کر دی گئی۔ مہنگے موبائل فونز پر ڈیوٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔