بنگلور(آن لائن)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہاہے کہ پاکستان نے تمام عسکریت پسندگروپوں پرپابندی لگادی ہے ،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں کریگا۔گزشتہ روزانہوںنے ان خیالات کااظہاربنگلورکے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ممبئی حملہ کیس چھ ملزمان گرفتارکرچکے ہیں ،کیس عدالت میں زیرسماعت ہے ۔انہوںنے کہاکہ خطے میں جوہری پروگرام کی دوڑپاکستان نے نہیں بھارت نے شروع کی ۔پاکستان جوہری پروگرام کی دوڑمیں نہیں جاناچاہتا،تاہم پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اپنادفاع جانتاہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان خوددہشتگردی کاشکارہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنی بقاءکیلئیے نہیں پوری دنیامیں امن قائم کرنے کیلئے کی ہے ۔اس قربانی پرپوری دنیانے اعتراف کیا۔