لندن(آن لائن)سینیٹرفروغ نسیم نے حکومتی شکایات ازالہ کمیٹی سے اپنی ذاتی مصروفیات کی بناءپراستعفیٰ دیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایم کیوایم کے ترجمان مصطفیٰ عزیزآبادی کاکہناہے کہ ایم کیوایم کے سینیٹرفروغ نسیم نے شکایات ازالہ کمیٹی سے استعفیٰ حکومت کوبھیجوادیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ ان کی مصروفیات میں اضافہ ہوچکاہے ،اس لئے ان کے استعفیٰ کوفوری طورپرمنظورکیاجائے،فروغ نسیم نے استعفیٰ لندن میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے طویل ملاقات کے بعددیا۔