اسلام آباد(نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے نیب کو سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دو نیب ریفرنسز میں اصل دستاویزات جمع کرانے کے لئے 11 نومبر تک آخری مہلت دے دی ہے۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ اصل دستاویزات اور شواہد نہ ہونے کے باعث آصف زرداری کو باعزت بری کیا جائے۔ اسلام آباد میں احتساب کی خصوصی عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں۔ نیب کے پاس اصل دستاویزات موجود نہیں لہٰذا ملزم کو باعزت بری کیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے پاس جو دستاویزات تھیں وہ جمع کرا دی گئی تھیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر ریفرنسز سے متعلق مزید کوئی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں تو کرا دیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔
زرداری کیخلاف ریفرنسز،نیب کو11نومبر تک اصل دستاویزات جمع کرانیکی مہلت

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں