پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

رقم ڈبل کرنے سے شہرت پانے والے ڈبل شاہ لاہور میں پراسرار طور پر ہلاک

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) رقم ڈبل کرنے سے شہرت پانے والے سیدسبط الحسن عرف ڈبل شاہ لاہور میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔ ڈبل شاہ کے خاندان کے مطابق سیدسبط الحسن گزشتہ ایک ہفتے سے کسی کے رابطے میں نہیں تھے اور گزشتہ روز رات گئے نامعلوم شخص نے ٹیلی فون کال پر اطلاع دی کہ ڈبل شاہ عارضہ قلب کے باعث پی آئی سی میں زیرعلاج تھے اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی جب کہ خاندان کو کہا گیا کہ وہ ان کی لاش آکر لے جائیں۔ڈبل شاہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نیب سے ڈیل کے بعد مستقل طور پر وزیرآباد سے لاہور منتقل ہوگئے تھے اوراس سے قبل بھی انہیں 6 سے 7 مرتبہ اغوا کیا گیا تھا اور یہی خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ اب بھی انہیں گرفتار ہی کیا گیا ہے لیکن ان کی ہلاکت کی اطلاع آئی ہے تاہم ان کی تدفین وزیرآباد کے گاؤں کالوکی میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ اربوں روپے کے لین دین میں ملوث ڈبل شاہ نے بینکنگ کا متوازی نظام بنا رکھا تھا جس نے 6۔2005 میں رقم ڈبل کرنے سے عالمی شہرت پائی جسے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر 13 اپریل 2007 کو نیب نے اپنی تحویل میں لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…