اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف سے ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات،ایرانی صدر کا پیغام بھی پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح وزیر اعظم نواز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شام خانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی صورتحال اور گیس پائپ لائن سمیت دونوں ملکوں کے باہمی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایران کے سیکرٹری نے نواز شریف کو ایران کے صدر حسن روحانی کا پیغام بھی پہنچایا جس میں ایران کی طرف سے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔