وزیراعظم کی زلزلہ متاثرین کی امداد میں تاخیر پر حکام کی سرزنش

29  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں تاخیر پر حکام کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ کوہستان کے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جائے۔داسو میں وزیراعظم نواز شریف کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی اس موقع پروزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراطلاعات پرویز رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دشوار گزارراستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم شاہراہ قراقرم کو ہرطرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جب کہ زلزلے سے مکانات اور انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا جس کے جائزے کے لئے سروے ٹیمیں سروے میں مصروف ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں تک نہ پہنچنا بری بات ہے، دشوار گزارعلاقوں تک پہنچنے کے لئے ٹیموں کو ہیلی کاپٹرز فراہم کئے جائیں اور خاص طور پر کوہستان کے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…