نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہاہے کہ خطے میں دیرپاامن کے لئے مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے ،مسئلہ کشمیرکوپس پشت نہیں ڈالاجاسکتا۔بدھ کواپنے ایک بیان میں عبدالباسط نے کہاکہ جنوبی ایشیاءمیں امن کی مجموعی خواہش جلدیابدیرپوری ہوگی ۔وزیراعظم جنوبی ایشیاءمیں ترقی کاویژن رکھتے ہیں اورخطے میں ترقی کے لئے امن کاقیام بھی ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ خطے میں امن کے قیام کیلیئے مسئلہ کشمیرکوپس پشت نہیں ڈالاجاسکتا،خطے میں دیرپاامن کے لئے مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے ،پاکستان اوربھارت کوتنازعات کے حل کی جانب پیش رفت کرنی چاہئے۔