جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے متن کی خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

datetime 10  مئی‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے اردو متن میں بہت سی خامیاں ہیں۔ ادارے نے وفاقی محتسب کو یقین دلایا ہے کہ کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز میں غلطیاں دور کردی جائیں گی۔ایک شہری نے وفاقی محتسب کے ادارے کو بھیجی گئی شکایت میں کرنسی نوٹوں کے اردو متن میں خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔پاکستان رائٹرز گلڈ کے رکن شہزاد حسین فیضی نے اپنی شکایت میں بتایا تھا کہ بینک دولتِ پاکستان حاملِ ہذا کو ادا کرے گا اور حکومتِ پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوا کے متین میں کئی خامیاں ہیں۔

اس حوالے سے کتابوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نشاندہی کے باوجود کرنسی نوٹوں میں غلطیاں دور نہیں کیں تب شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا۔ وفاقی محتسب نے اس حوالے سے فیصلے کی ایک کاپی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی بھیجی جس نے یقین دلایا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں میں متن کی غلطیاں دور کردی جائیں گی۔وفاقی محتسب نے اس معاملے میں فریقین کا موقف پوری تفصیل کے ساتھ سنا اور پایا کہ شکایت کنندہ کے دلائل گراں قدر ہیں۔وفاقی محتسب کے ادارے نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 60 دن میں شکایت کے دور کیے جانے کے اقدامات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…