پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اگر آپ حج کرنے نہیں بھی جاسکتے توبس یہ اعمال 9ذوالحج کو کریں اور خدا کی رحمتوں کے خزانے لُوٹ لیجئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حج کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ حج ایک ایسا دینہ فریضہ ہے جو ارکان اسلام میں بھی شامل ہے تاہم یہ ہر مسلمان پر فرض نہیں۔ حج ان مسلمان مرد و خواتین پر فرض ہوتا ہے جو اس کی استطاعت مالی

و بدنی اعتبار سے رکھتے ہیں یعنی دولت مند اور صحت مند ہیں۔ ایسے خواتین و حضرات مسلمان جو حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکتے ان کے لئے رحمت اللعالمین، سرورکائنات محمد مصطفیٰﷺ کے طفیل خدا کی رحمتوں کے خزانے حاصل کرنے کیلئے سہولت رکھ دی گئی ہے۔ آپ 9 ذوالحج کے مبارک دن کچھ خاص عبادات اور اذکار کے ذریعے بھی ڈھیروں ثواب کما سکتے ہیں۔م عرفات نہایت فضیلت والا دن ہے اور اس دن ذکر و عبادات کا خاص ثواب ہے۔ خصوصاً چھ خاص عبادات و اذکار کے ذریعے آپ اس رحمتوں کے خزانے سمیت سکتے ہیں۔ اس دن روزہ رکھنا بے پناہ اجر و ثواب کا باعث ہے لہٰذا ممکن ہو تو 9 ذوالحج کے دن روزہ رکھیں۔ صحیح مسلم کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ جو شخص یوم عرفات کے دن روزہ رکھے گا اس کے پچھلے اور اگلے سال کے گناہ معاف کردئیے جائیں گے۔ اس دن ذکر و اذکار کرنا بھی نہایت فضیلت کا سبب ہے۔ اس دن کے حوالے سے چار خاص اذکار تسبیح یعنی سبحان اللہ ، تحمید یعنی الحمد اللہ، تکبیر یعنی اللہ اکبر اور تحلیل یعنی لا الہ الا اللہ ہیں، جن کا ذکر جتنا زیادہ ہوسکے کرنا چاہیے۔ یوم عرفات کے روز قرآن مجید کی تلاوت بھی نہایت افضل عمل ہے اور اسی طرح دعائے عرفات کا پڑھنا بھی بے پناہ اجر و ثواب کا باعث ہے۔ایسے مسلمان مرد و خواتین جو حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکے وہ اس مبارک دن ان اعمال کو کر کے بے پناہ اجر و ثواب کے حقدار بن سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…