منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حضرت عیسیٰ ؑ کے معجزہ کی برابری ،عیسائی پادری کو گستاخی مہنگی پڑ گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انبیائے کرام ؑ کی زندگی معجزات سے بھری پڑی ہے، اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر انبیائے کرام نے مخلوق خدا کو راہ راست اور اپنے نبی اور رسل ہونے کی گواہی کیلئے کئی معجزات پیش کئے جو اذن ربی تھے یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہوئے ۔ حضرت یونس ؑ کا مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا، حضرت موسی ؑ کے عضا کا سانپ بن جانا، ید بیضا، حضرت عیسیٰؑ کا مردوں کو زندہ کر دینا،

پیدائشی اندھوں کو بینائی عطا کر دینا، حضور سرور کائنات ﷺ کا معجزہ شق القمر ، معراج ، وقت کو روک کر سورج کو پلٹا دینا غرض تمام معجزات اللہ تعالیٰ کے حکم اوراذن سے تھے۔ مگر دنیا میں کئی ایسے افراد بھی ہیں جو انبیائے کرام کے معجزات کی برابری کے دعویدار ہیں اور مخلوق خدا کو بھٹکانے کیلئے چالیں چلتے رہتے ہیں ۔ وہ انسانوں کی نفسیات اور دماغوںسے کھیل کر ان کے ایمان کو ضائع کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ایک غیر ملکی جریدے کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقہ کے علاقے مپمالنگا میں پیش آیا جہاں ایک پادری نے ’’نعوذ باللہ ‘‘حضرت عیسیٰؑ کی برابری اور ان کے معجزے کو اپنی صلاحیت کے برابر قرار دیا جس پر وہ قہر خدا وندی کا شکار ہو گیا۔ جوناتھن متھیتھوا نامی پادری جس نے حضرت عیسیٰؑ کی نقالی کی گستاخانہ کوشش کی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس نے حضرت عیسیٰ ؑ کی طرف دریائے مپمالنگا کے پانی پر چلنے کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دریا میں مگرمچھوں کی بہتات ہے جس کے باعث یہ ’مگرمچھوں کا دریا‘ بھی کہلاتا ہے۔ جب یہ پادری پانی میں اترا تو ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے نگل گیا۔ گستاخ پادری کے شاگردوں کا کہنا ہے کہ جوناتھن نے چند دن قبل ہمیں ایمان کے متعلق لیکچرز دئیے اور کہا کہ کچھ روز بعد وہ ایمان کے متعلق عملی مظاہرہ کرکے دکھائے گا چنانچہ وہ اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر کی برابری کیلئے میدان میں اتر اور قہر خدا وندی کا شکار ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…