جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وہ قبر کس کی تھی جو خود بخود تیار ہو گئی اور اس سے کیسی آوازیں آتی ہیں؟

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)والدین کی فرمانبرداری میں اللہ نے نہایت اچھا اجر اور نافرمانی پر بدترین سزا رکھی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ نیو کراچی صبا سینما کے قریب واقع قبرستان میں پیش آیا جب والدین کے ایک فرمانبردار بیٹا فوت ہو گیا تو اس کی تجہیز و تکفین کے دوران ایسے واقعات پیش آئے جس نے وہاں موجود لوگوں پر رقت طاری کر دی۔

پاکستان کے مؤقر قومی اخبار روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق قبرستان کے ایک خدمات گار عبدالقیوم نے ایک قبر کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ قبر ایک 22سالہ نوجوان کی ہے جو اپنے ماں باپ کا نہایت فرمانبردار اور خدمات گزار تھا۔ اس نوجوان کے روز مرہ کے کاموں پنچ وقتہ نماز کی ادائیگی بھی شامل تھی۔ اس نوجوان نے کبھی بھی روزے نہیں چھوٹے تھے۔ جب اس کا انتقال ہوا اور تدفرین کیلئے قبر کھودی جا رہی تھی تو سب نے دیکھا کہ اس کی قبر کی مٹی خود ہی باہر کی جانب ابلنے لگی۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود مولوی صاحب نے کہا کہ قبر بھی اس نوجوان کا شدت سے انتظار کر رہی تھی۔ اس نوجوان کی قبر جلدی بنائو جس کے بعد لوگوں نے اپنے ہاتھوں کی مدد سے نہایت ہی آسانی سے وہ قبر بنا لی۔ اس کام میں بمشکل دس سے پندرہ منٹ کا وقت لگا جس کے بعد اس نوجوان کی تدفین کر دی گئی ۔ اس واقعہ کو کافی سال بیت چکے ہیں لیکن آج بھی اکثر اس نوجوان کی قبر سے خوشبو کے جھونکے اٹھتے ہیں جو ہر شخص کو محسوس ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس قبر سے اکثر اذان اور تلاوت قرآن پاک کی آواز بھی بلند ہوتی محسوس ہوتی ہے جو کچھ دیر برقرار رہ کر معدوم ہو جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…