بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بسم اللہ شریف کے ذریعے دردکا علاج کیسے کیا جائے ؟ حضرت عمر فاروقؓ سے منسوب ایک مجرب نسخہ

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک مرتبہ حضرت عیسی علیہ السلام کا گزرایک قبر پرسے ہوا جس میں میت کو عذاب دیا جارہا تھا، دوبارہ وہاں سے گزر ہواتو دیکھا کہ قبر میں رحمت کے فرشتے ہیں، عذاب کی تاریکی کے بجائے وہاں اب مغفرت کا نور ہے۔ آپ کو تعجب ہوا اللہ تعالی سے اس مسئلہ کو حل کرنے کی دعا کی تواللہ تعالی نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ یہ بندہ گنہگار تھا، جس کی وجہ سے عذاب میں مبتلا تھا، اس کا بچہ مکتب میں داخل کردیا گیا،

استاد نے اسے پہلے دن بسم اللہ الرحمان الرحیم پڑھائی تب مجھے اپنے بندے سے حیا آئی کہ میں زمین کے اندر اسے عذاب دیتا ہوں جبکہ اسکا بیٹا زمین کے اوپر میر انام لیتا ہے۔بسم اللہ کی برکت کے حوالے سے ایک دوسرا واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ بادشاہ روم قیصر نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی طرف ایک خط میں لکھا کہ میرے سر میں درد رہتا ہے، کوئی علاج بتائیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے پاس ٹوپی بھیجی کہ اسے سر پر رکھا کرو، سر کا درد جاتا رہے گا۔ چنانچہ قیصر جب وہ ٹوپی سر پر رکھتا تو درد ختم ہو جاتا اور جب اتارتا تو درد دوبارہ لوٹ آتا۔ اسے بڑا تعجب ہوا، تجسس سے ٹوپی چیری تو اس کے اندر ایک رقعہ پایا جس پر بسم اللہ الرحمان الرحیم تحریر تھا۔ یہ بات قیصر روم کے بادشاہ کے دل میں گھر کر گئی، کہنے لگا دین اسلام کس قدر معزز اس کی تو ایک آیت بھی باعث شفا ہے، پورا دین باعث نجات کیوں نہ ہوگا اور اسلام قبول کرلیا۔ (ا،ب)

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…