اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ کے پیارے محبوب حضور نبی کریم ﷺ نے اقوام عالم کو نہ صرف ایک ضابطہ اخلاق و حیات دیا بلکہ اپنی پیاری سیرت طیبہ سے تمام عالم کیلئے ایسا خوبصورت Way of Lifeچھوڑا جسے اپنا کر ہم سب اپنی زندگیوں میں خوبصورت تبدیلیاں لا سکتے ہیں ۔ حضور ﷺ نے مختلف امراض کیلئے بھی بے حد آسان غذائیں اور علاج بھی ارشاد فرمائے جن پر تحقیق کرکے آج سائنس بھی ششدر ہے ۔ زیتون حضور پاک ﷺ کی پسندیدہ ترین غذا تھی اور قلب کی حفاظت کیلئے وٹامن ای کا استعمال ضروری ہے‘ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل کو اس اعتبار سے سورج مکھی‘ مکئی اور نہ جمنے والے تیلوں پر فوقیت حاصل ہے وٹامن ای چربی میں شامل ہوکر مغز قلب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو بے اثر کردیتا ہے۔ جو خوراک قلب دوست روغن زیتون سے بھرپور ہوتی ہے وہ خون میں زیادہ کثافت والی روغنیات ایل‘ ڈی‘ ایل کو بڑھانے میں بہت مفید ہیں جوکہ خون کی نالیوں میں روغن کو منجمد کرنے اور دل کی شریانوں کی بیماری میں حفاظتی عنصر ہے۔ اس کا استعمال بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے‘ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے‘ زیتون کا تیل ایک ایسی چکنائی ہے جو دوسری چکنائیوں کو بھی ہضم کرتی ہے۔