جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ریاض میں صوفہ بنانے والی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 16 بنگلادیشی تارکینِ وطن جان کی بازی ہار گئے۔

بنگلادیش کی وزارتِ مہاجرین کی بہبود و اوورسیز ایمپلائمنٹ نے فائر سروس حکام کے حوالے سے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعے پر بنگلادیش کے وزیر برائے تارکینِ وطن کی بہبود و اوورسیز ایمپلائمنٹ عارف الحق چوہدری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب جانے والے افراد کی اس طرح اچانک اور المناک موت انتہائی افسوسناک ہے۔بنگلادیشی وزارت کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 10 کا تعلق شمالی ضلع نوگاؤں سے تھا، جبکہ دیگر متاثرین کا تعلق نٹور اور راجشاہی کے علاقوں سے بتایا گیا ہے۔حکام کے مطابق سعودی عرب میں موجود بنگلادیشی سفارتخانہ حادثے کے مقام اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں جلد از جلد بنگلادیش منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔بنگلادیشی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو ضروری سرکاری معاونت اور دستیاب معاوضہ فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…