منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کل کے آ پریشن کی ناکامی ،بھارتی ایئر مارشل ایس پی دھارکر برطرف

datetime 1  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلگام واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی بھارتی کوششوں اور بے بنیاد جنگی پروپیگنڈے کے بعد خود بھارت کے عسکری حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنے کے بعد، بھارتی مسلح افواج کی قیادت میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو اچانک ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ رات رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کی خود نگرانی کی، مگر یہ کارروائی پاک فضائیہ کے جدید ریڈار سسٹمز کے باعث ناکامی سے دوچار ہو گئی۔

دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق، پاکستانی فضائی ردعمل کی مؤثر تیاری نے بھارتی ایئر فورس کو ایک مرتبہ پھر 2019 کی “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” جیسی صورتحال میں دھکیل دیا۔ بھارتی طیارے اپنے طے شدہ اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھی نہ کر سکے۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ایئر مارشل دھارکر نے رافیل طیارے چلانے والے پائلٹس کی کارکردگی پر سخت تحفظات ظاہر کیے تھے، جس کے بعد ان کی برطرفی کا فیصلہ سامنے آیا۔

اس سے قبل شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کی تبدیلی بھی کی جا چکی ہے، جو اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارتی عسکری نظام اندرونی سیاسی دباؤ اور جھوٹ پر مبنی حکومتی بیانیے کے زیر اثر دباؤ کا شکار ہے۔

نئے نائب سربراہ کی حیثیت سے ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عسکری ادارے اب شدید اضطراب کا شکار ہیں، اور موجودہ سیاسی حکمت عملی سے پیدا ہونے والا دباؤ مستقبل قریب میں مزید اعلیٰ سطحی تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…