منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پرنسپل نے زیادتی کیخلاف مزاحمت پر 6 سالہ بچی کو قتل کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2024 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں پرنسپل نے جنسی زیادتی کے خلاف مزاحمت کرنے پر 6 سالہ طالبہ کو قتل کر کے لاش اسکول کے احاطے میں پھینک دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے ضلع داہود میں پہلی جماعت کی طالبہ کی لاش اسکول کے احاطے سے ملنے کے بعد تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بچی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔پولیس کو بیان میں بچی کے والدین نے بتایا کہ بیٹی روزانہ پرنسپل کے ساتھ ہی اسکول جایا کرتی تھی جو ان کے گھر کے قریب ہی رہتے ہیں اور اس دن بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

جس پر پولیس نے اسکول پرنسپل 55 سالہ گووند ناٹ سے تفتیش کی جس نے بتایا کہ وہ بچی کو اسکول چھوڑ کر کسی کام سے چلا گیا تھا اور کافی دیر سے واپس لوٹا تھاتاہم جب پولیس نے پرنسپل کے موبائل فون کی لوکیشن چیک کی تو لڑکی کی موت کے وقت ان کی لوکیشن اسکول ہی تھی۔ جس پر پرنسپل سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی بالآخر پرنسپل نے اعتراف جرم کرلیا اور بتایا کہ بچی کو کار میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن اس نے چیخ پکار کی جس پر گلا گھونٹ دیا اور لاش گاڑی میں ہی رہی۔

پرنسپل نے اعترافی بیان میں مزید بتایا کہ شام 5 بجے لاش کو اسکول کے احاطے میں جب کہ بستہ اور تھرماس کلاس روم میں پھینک دیا تھا۔دوسری جانب جب والدین اسکول پہنچے تو انھیں اساتذہ اور دیگر طلبا نے بتایا کہ بچی تو اسکول آئی ہی نہیں تھی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…