منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

انتہاپسند ہندووں نے سیتا اور اکبر کو ایک ہی پنجرے میں رکھنے پر مقدمہ کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلکتہ(این این آئی)بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشد نے محکمہ جنگلات اور سفاری پارک کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے سفاری پارک میں شیر کی جوڑی لائی گئی اور اسے ایک ہی پنجرے میں رکھا گیا۔ نر شیر کا نام اکبر جب کہ مادہ شیر کو سیتا کا نام دیا گیا تھا۔بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور جنونیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند ہندو جماعت کو شیر کے جوڑے کے ناموں پر بھی اعتراض ہے اور جوڑی کے ایک ہی پنجرے میں ساتھ رہنے پر بھی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انتہا پسند ہندو جماعت نے اس معاملے پر پہلے تھانے اور پھر عدالت میں بھی ایک درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہندووں کی مہان ہستی سیتا پر شیرنی کا نام رکھا گیا اور اسے نر شیر اکبر کے ساتھ رکھا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکبر مغل بادشاہ تھا جس کا دھرم الگ تھا۔ اکبر کے ساتھ سیتا مائی کی جوڑی بنائی گئی جس سے ہندووں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ سیتا مائی کو اکبر سے علیحدہ کیا جائے یا نر شیر کا نام تبدیل کیا جائے۔دوسری جانب محکمہ جنگلات کا کہنا تھاکہ شیر کی جوڑی کو حال ہی میں تریپورہ کے زولوجیکل پارک سے یہاں منتقل کیا گیا تھا اور اس جوڑی کا نام پہلے سے ہی رکھا ہوا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…