پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

جرمنی کا دفاع پر 113ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان‘نیٹو ممالک کی تنقید

datetime 28  فروری‬‮  2022 |

برلن (این این آئی)جرمنی نے اپنے دفاع پر 113 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ اپنی مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) کا دو فیصد اپنے دفاع پر خرچ کرے گا۔جرمنی کا یہ اعلان یورپی ممالک کی سکیورٹی پالیسی میں دہائیوں میں آنے والی بڑی پیش رفتوں میں سے ایک ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کا یہ اعلان جرمنی کے یوکرین کو اسلحہ اور دیگر اشیا بھیجنے کے اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس نے جنگ عظیم دوم کے بعد جیسی یورپی ممالک کی سکیورٹی پالیسی کی تجدید کا اشارہ دیا ہے۔روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اسرائیل نے بھی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیش کی ہے کیونکہ اس کے ان دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں۔دوسری جانب یورپی ممالک کے متعدد شہروں میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے حق میں عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں۔جرمن شہر برلن کے برینڈ برگ گیٹ پر دسیوں ہزار افراد نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کیا اور مظاہرین نے ہاتھوں میں جو پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے،ان پر روس مخالف نعرے درج تھے۔ کچھ پلے کارڈز پر لکھا تھا ’پوتن اپنا علاج کرائیں اور یوکرین سے نکل کر دنیا کو پرامن رہنے دیں۔جرمن چانسلر کی جانب سے اس وقت اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کے فیصلے کو امریکہ اور اس کے اتحادی نیٹو ممالک کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے لیکن جرمن چانسلر اولاک شولز کا کہنا ہے کہ دیگر نیٹو ممالک پہلے ہی سے اپنی جی ڈی پی کا دو فیصد اپنے دفاع پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ جرمنی کا دفاعی بجٹ اس سے بہت کم تھا۔جرمن چانسلر نے برلن میں ایک خصوصی سیشن میں کہا کہ’یہ بالکل واضح ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی سکیورٹی، اپنی خودمختاری اور جمہوریت کو بچانے کے لیے نسبتاً زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ113 ارب ڈالرز کی فنڈنگ سال 2022 کے لیے ہے لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ جرمنی مستقبل میں دفاع کے لیے ہر سال اتنا ہی فنڈ مختص کرے گا۔جرمنی کی جانب سے یہ پالیسی شفٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اٹلی، آسٹریا اور بیلجیئم نے دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر روس کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے یوکرین کو 100 ٹن انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…