جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

بھارت کا انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کورونا سے ہلاک

datetime 7  مئی‬‮  2021 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ +این این آئی) بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو گیا ہے، دوسری جانب دہلی پولیس نے چھوٹا راجن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ ایک اور خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے کورونا سے انتقال کی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم حکام نے خبروں کی تردید کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چھوٹا راجن کی کورونا سے موت کی خبریں سامنے آئی تھیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر بھارت میں پھیل گئی تھی تاہم اب

حکام نے انڈر ورلڈ ڈان کی موت کی خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) نئی دہلی نے بتایا کہ چھوٹا راجن زندہ ہیں اورہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ایمز کے مطابق 61 سالہ چھوٹا راجن میں کورونا علامات کے بعد ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا جس پر انہیں 26 اپریل کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال حکام نے بتایا کہ چھوٹا راجن عارضہ قلب سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔خیال رہے کہ چھوٹا راجن کو 2015 میں بالی سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے دلی کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…