اسلام آباد، واشنگٹن (این این آئی)انٹرنیٹ پر ٹیلی گرام میسنجنگ ایپ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب غیرمصدقہ چینل منظرعام پر آگیاہے، پی این پی فیکٹ چیک کے مطابق ٹرمپ نامی ٹیلی گرام چینل کو ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد صارفین
سبسکرائیب کرچکے ہیں، تاہم ٹیلی گرام انتظامیہ تاحال اس چینل کی تصدیق نہیں کرسکی ہے، دوسری طرف وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی طرف سے بھی مذکورہ ٹیلی گرام چینل کے حوالے سے خاموشی ہے،روسی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں صدر ٹرمپ کے ٹیلی گرام چینل کو فیک قرار دے دیا ہے،پی این پی فیکٹ چیک کے مطابق انٹرنیٹ، میڈیا پر بڑھتے ہوئے فیک نیوزرحجان کے تناظر میں امریکی صدر سے منسوب ٹیلی گرام چینل کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ اکانٹ بھی مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان اسنیپ چیٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا اکائونٹ نفرت انگیز بیان، غلط معلومات کے پھیلا ئواور اکسانے کی وجوہات پر بند کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کر دیا تھا۔یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور ویڈیوز ہٹائی تھیں۔ ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہو سکے گا۔خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکائونٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکائونٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔