سعودی عرب نے 12 ملکوں کے سفر سے متعلق وارننگ جاری کر دی

14  جنوری‬‮  2021

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت کی طرف سے جاری کردہ بارہ ملکوں کا سفر پیشگی اجازت کے بغیر اختیار نہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کی سلامتی

کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق متعدد ملکوں میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور اسی طرح بعض ملکوں کے داخلی سکیورٹی مسائل ایسے ہیں کہ جن میں وہ اپنے ہاں سفر اختیار کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہیں، لہذا سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ملکوں کا سفر اختیار کرنے سے پہلے متعلقہ محکمے سے اجازت لینا ضروری ہے۔جن ملکوں کا سفر اختیار کرنے سے متعلق سفری انتباہ جاری کیا گیا ہے ان میں لیبیا، شام، لبنان، الیمن، یران ، ترکی، رمینیا، الصومال ، جمہوریہ کانگو ، فغانستان ، وینزویلا، روس شامل ہیں۔ اس فہرست میں وہ ملک بھی شامل ہیں جہاں فی الحال کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں یا ایسے ملک جہاں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…