واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ اکائونٹ بھی مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان اسنیپ چیٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا اکائونٹ نفرت انگیز بیان، غلط معلومات کے پھیلا ئواور اکسانے کی وجوہات پر بند کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کر دیا تھا۔یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور ویڈیوز ہٹائی تھیں۔یوٹیوب کے مطابق کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہو سکے گا۔خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکائونٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکائونٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔دوسری جانب امریکا میں ٹرمپ کے مواخذے اور جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیپیٹل ہل کی قریبی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر اور باہر نیشنل گارڈز کی بڑی تعداد تعینات ہے، جبکہ مزید نئی رکاوٹیں بھی لگا دی گئیں۔واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نیشنل گارڈ موجود ہیں ، جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پرواشنگٹن میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے 20 ہزار نیشنل گارڈ تعینات کئے جائیں گے ۔